مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت پر برا اثر پڑنے
کے متعلق اپوزیشن او ردیگر کے ذریعہ اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دیتے
ہوئے آج کہا کہ نوٹ بندی کے بعد ٹیکسوں کی وصولی میں کافی اضافہ ہوا ہے۔مسٹر جیٹلی نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں
نوٹ بندی کے بعد ٹیکسوں کی وصولی
میں اضافہ کے اعدادو شمار دیتے ہوئے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی میں معمولی گراوٹ کو
چھوڑ کر دیگر شعبوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی کے سلسلے میں یہ ابتدائی اندازہ ہے اور 2017-18 کے بجٹ میں حقیقی اعدادو شمار پیش کئے جائیں گے۔